برطانیہ عظمیٰ کی ملکہ تلوار سے کیک تک نہ کاٹ سکیں

برطانیہ عظمیٰ کی ملکہ تلوار سے کیک تک نہ کاٹ سکیں

ویب ڈیسک: برطانوی راج میں کبھی سورج نہیں غروب ہوا کرتا تھا۔ اور یہ اتنی پرانی تاریخ بھی نہیں ہے کہ بندہ سوچنے ہی بیٹھ جائے، ناجانے کب کی بات ہے۔ بیسویں صدر میں یہ سلطنت کم ہونا شروع ہوئی اور آہستہ آہستہ ملک اس کے اندر سے نکلتے چلے گئے۔

تلواروں، بندوقوں اور جنگی ہتھیاروں سے لیس برطانیہ نے کئی فتوحات اپنے نام کیں، کتنے ہی ملک اپنی سلطنت میں شامل کیے۔ مگر اس سلطنت کی ملکہ ایک کیک تک نہ کاٹ سکیں۔ ملکہ الزبتھ برطانوی شاہی خاندان کی موجود سربراہ بھی ہیں۔

ملکہ برطانیہ کی کیک کاٹتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو اہم چیزیں ہیں جو سب سے زیادہ قابل توجہ بھی ہیں، ایک ان کا تلوار سے کیک کاٹنا اور دوسرا الٹی تلوار سے کیک کاٹنا۔ ان دونوں باتوں کے بعد ان کا کیک کاٹ نہ پانا۔

وائرل ویڈیو میں ملکہ کے ساتھ شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی ہیں اور بہو کارنوال کامیلا بھی۔ محافظ سے تلوار حاصل کرنے کے بعد کوئن نے کیک کاٹنے کی کوشش کی جبکہ تلوار الٹی تھی۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود سب لوگ ہنس پڑے۔

شاہی خاندان کی بہو نے ملکہ کو چاقو استعمال کرنے کے لیے توجہ دلانے کی کوشش مگر انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے چاقو یہاں ہے۔ بعد ازاں بہو کی مدد کے ساتھ ملکہ نے الٹی تلوار ہی سے کیک کاٹا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔