(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 8 وکٹ پر 134 رنز بناسکی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے سائی برینڈ 33 اور وکرم جیت سنگھ 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسکاٹ ایڈورڈز نے 25 اور مائیکل لیوت نے 18 رنز بنائے۔بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 اور تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔