(ویب ڈیسک ) روس میں ہونے والی برکس گیمز 2024 میں پاکستانی ویٹ لفٹر حیدر سلطان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
حیدر سلطان 61 کلو گرام کی کیٹگری میں حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے مجموعی طور پر 261 کلو گرام وزن اٹھایا اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔
روس میں منعقدہ برکس گیمز 2024 میں یہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی طرف سے پہلا گولڈ میڈل ہے ۔ برکس گیمز میں پاکستان کے متعدد کھلاڑی مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ویٹ لفٹر حیدر سلطان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔