لاہور: پبلک نیوز کے سینئر رپورٹر مستنصر عباس انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل اوردل کےعارضہ میں مبتلا تھے۔
مستنصر عباس شدید بیماری کی حالت میں بھی فرائض بخوبی انجام دے رہے تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے نارووال سنکھترہ میں ہو گی۔ پبلک نیوز کی جانب سے مستنصر عباس کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مستنصر عباس کے ا نتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
لاہورپریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے بھی مستنصر عباس کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔