اسلام آباد ( پبلک نیوز) چیئر مین سینٹ کے انتخاب کیلئے پی ڈی ایم کے جن سات ارکان سینٹ نے غلط جگہ پر مہر لگائی اس کی کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے ٗ پی ڈی ایم کے سینیٹرز نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کرنے کے مقصد سے اپنی مہر کو غلط جگہ پر لگایا۔ذرائع کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے ان ارکان سینٹ کو کہا گیا کہ آپ یوسف رضا گیلانی کے نام پر ہی مہر لگا نی ہے قوانین کی خلاف ورزی کرنی تاکہ آپ کا ووٹ ضائع ہو جائے اور آپ پر شک بھی نہ کیا جا سکے کہ آپ نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ جن ارکان نے صادق سنجرانی کو جتوانے کیلئے ووٹ میں جان بوجھ کر غلطی کی انہوں نے وہ غلطی ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو ووٹ دیتے ہوئے نہیں دہرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان ارکان سینیٹ کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ نہ معلوم ہوتا تو وہ لوگ وہی غلطی ڈپٹی چیئر مین کے ا نتخاب کے دوران بھی دہرا سکتے تھے ٗ سینیٹ میں اپوزیشن کے ووٹ زیادہ تھے اور حیران کن طور پر حکومت کے کسی بھی ارکان نے غلط ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔