یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا
راولپنڈی ( پبلک نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کی طرف سے شاندار ملی نغمہ جاری کر دیا گیا ٗ نغمے کو معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جبکہ اس کی میوزک بھی علی ظفر نے ہی دی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر نے ملی نغمہ جاری کر دیا ہے ٗ ملی نغمے سے قومی یکجہتی کا سبق ملتا ہے ٗ اس کی میوزک ویڈیو میں بطور پرعزم قوم پاکستانیوں کی جدوجہد کو دکھانے کے ساتھ ساتھ اتحاد کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔https://www.youtube.com/watch?v=Z4S-EkAMNp4ویڈیو میں کے ٹو سر کرنے کے دوران جان کی بازی ہارنے والے علی سدپارہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔ ملی نغمے کی شاعری عابد حسن نے کی ہے ٗ میوزک پروڈیوسر سرمد غفور ٗ ایڈیٹنگ مظہر حسین ٗ جبکہ اس گانے کی کمپوزیشن علی ظفر نے کی ہے۔