’’تمام جماعتوں عمران خان دشمنی میں اکٹھی ہوئی ہیں‘‘

’’تمام جماعتوں عمران خان دشمنی میں اکٹھی ہوئی ہیں‘‘
جہلم(پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چوں چوں کا مربہ بن چکی ہیں ٗ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر شک کرنے میں مصروف ہیں ٗ اپوزیشن جماعتوں عمران خان کی دشمنی میں اکٹھی ہو چکی ہیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اللہ نے کامیابی دی ہے۔چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین دونوں تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔سینیٹ وفاق کی علامت ہے۔تمام جماعتوں کے سینیٹرز صوبوں تک محدود ہے جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹرز تمام اسمبلیوں سے منتخب ہوئے ہیں۔سینیٹ کے الیکشن میں جب تک تبدیلی نہیں لائی جاتی تب تک یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔سینٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ہی ایک دوسرے پر شک کررہی ہیں۔تمام سیاسی جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہے۔آرٹیکل 60اور آرٹیکل 69 کے تحت چیئر مین کی رولنگ پوری نہیں ہوتی لہذا یہ عدالتوں میں جائیں۔تمام جماعتیں عمران کی دشمنی میں اکھٹی ہوئی ہیں۔عدالتوں سے اب کچھ نہیں ملنا سنجرانی صاحب اب چیئر مین سینیٹ بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News