اسلام آباد (پبلک نیوز) پیپلزپارٹی کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اہم بیٹھک، آصف زرداری نے تمام ارکان سینیٹ کو زرداری ہاؤس طلب کرلیا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ارکان کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے سینیٹروں کے اعزاز میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں فریال تالپور، سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت تمام سینیٹروں نے شرکت کی۔