حافظ آباد: وزیر اعظم عمران خان آج حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوامی رابطے مہم کے تحت آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے ، وزیر اعظم پاکستان عمران حنیف اسٹیڈیم جلسہ گاہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب بھی کرینگے۔وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزرابھی وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ حافظ آباد کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہےگی۔ دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آج ضلع حافظ آباد میں وزیراعظم عمران خان تاریخی جلسہ سے خطاب کرے گے۔ حافظ آباد کے قریہ قریہ ، گاؤں گاؤں ، ہر محلہ سے اپنے خودار اور دلیر لیڈر کے استقبال کے لئیے عوام جلسہ گاہ اسٹیڈیم کا رخ کررہے ہے۔