خاتون جج دھمکی کیس: آج عمران نہ آئے تو وارنٹ جاری کر دوں گا، جج

خاتون جج دھمکی کیس: آج عمران نہ آئے تو وارنٹ جاری کر دوں گا، جج
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں ریمارکس دئیے کہ آج اگر عمران خان عدالت نہیں آتے تو ان کے وارنٹ جاری کر دوں گا۔ دوران سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔معزز جج نے کہا کہ اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔