شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف کو ملک سے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اس سلسلہ میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس بات کا باضابطہ طور پر منظوری دیدی گئی ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے دی، شہباز سریف کا نام ای ایل میں ڈالنےکی منظوری کےبعد سمری وزارت داخلہ کو بھیجوا دی گئی۔کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے گزشتہ روز اجلاس کے بعد شہباز شریف کے نام کی ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری کابینہ کو بھیجوائی تھی، کابینہ کی منظوری کے بعداپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام کسی بھی وقت ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا ، شہباز شریف 15 روز کے اندر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں.

Watch Live Public News