لاہور ( پبلک نیوز) حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آج شام نظر آنے والا چاند واضح ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست تھا۔
چئیر مین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل مفتیان سے مشاورت کےبعد اعلان کر رہے ہیں کہ روزه کی قضاء کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی فیصلہ غلط تھا۔ دار الافتاء پاکستان شہادتوں کی تصدیق کی وجہ سے فیصلےمیں تاخیر ہوئی۔ الحمد اللہ پوری قوم حتی کہ فیصلے کو غلط کہنے والوں نے بھی عید منائی۔
اج اس وقت تك چاند نظر ا رها هے معلوم هوا رويت هلال كا فيصله درست تها تاخير شهادتون كو شرعى هدايات كيمطابق ديكهتےتاخير هوئ روزه كى نه قضاء هےاور نه اعتكاف كو دوباره كرنا هے pic.twitter.com/qbg961DIYc
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) May 13, 2021
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ فیصلے کے مخالفین نے فیصلہ تسلیم کیا، سیاسی طور پر آج کا چاند رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی تصدیق کررہا ہے۔