پاک فوج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائر فوجی برہم

پاک فوج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائر فوجی برہم
پاک فوج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجیوں نے شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق فوجی افسروں کی جانب سے جاری مشترکہ ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے۔ تمام تر اختلافات قابل احترام لیکن اب ہم اس معاملے پر چپ نہیں رہ سکتے سابق فوجی افسران کا کہنا تھا کہ پاک فوج کیخلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاک فوج کو اپنا کام کرنے دیں۔ الزامات کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ پاک فوج کے دلیر سپوتوں نے شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو غدار کہنے والے اصل میں خود غدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے اختلاف قابل احترام ہے لیکن اب بات ہمارے گھر تک پہنچ چکی ہے۔ ہم یہ کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی ہمیں یا ہماری قیادت پر الزام تراشیاں کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ فوجی اور جوان اپنے سپہ سالار کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف اور ایکس سروس مین کے درمیان ملاقات کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس ملاقات میں کوئی تلخ باتیں نہیں ہوئیں۔ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کے دوران کوئی سخت زبان استعمال نہیں کی گئی اور نہ کسی نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔