وزیرداخلہ راناثناء اللہ خان نے کہاہے کہ ملک میں کسی کوبدامنی اورانتشارپھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائدنوازشریف سے انہوں نے حکومت، قوم اورملک کودرپیش تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پارٹی قائد کے وژن کے مطابق اتحادی جماعتوں کے تعاون سے اقدامات اٹھائے گی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی آئین پامال کرنے والوں کے خلاف آئینی اقدامات کے حوالے سے ایک واضح پالیسی ہے۔