شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل

شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کر دیا جس کے بعد سکیورٹی نے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں واپسی کر لی ہے۔

خیال رہے کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Watch Live Public News