ویب ڈیسک: آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کے نمبر بالر اور بابراعظم ون ڈے کے نمبر ون بلے باز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا پہلا نمبر برقرر ہے۔
افغانستان کے راشد خان کا دوسرا اور کیشومہاراج کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
جاری کردہ فہرست میں بھارت کے روہت شرما کی دوسری، شبمن گل کی تیسری اور ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن ہے۔
فخرزمان ایک درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔ ان کی دسویں پوزیشن ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریون ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر فل سالٹ کا ہے۔ بھارت کے تلک ورما نے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور 69 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
سوریا کمار یادیو، بابر اعظم اور رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ سوریاکمار چوتھی، بابراعظم پانچویں اور رضوان چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
سکندررضا دوسرے، راشد خان تیسرے اور مہدی حسن کی چوتھی پوزیشن ہے۔ آل راونڈرز رینکنگ میں شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹؤئنٹی بالنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
وانندو ہسارانگا دوسرے اور ایڈم زیمپا 5 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ عقیل حسین اور مہیش تھیکشانا ایک ایک درجہ تنزلی کےبعدچوتھی اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔