وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام

کیپشن: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام

پبلک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام،وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،نائیک ظفر اقبال انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

تفصیلات کے مطابق نائیک ظفر اقبال نے 12 دسمبر 2023 کو لکی مروت میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا،نائیک ظفر اقبال شہید نے سوگواران میں بیوہ اور بچے چھوڑے،نائیک ظفر اقبال شہید کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔

نائیک ظفر اقبال شہید کے لواحقین  نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔

نائیک ظفر اقبال شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی بہت اچھا اور خوش اخلاق انسان تھا اور سب گھر والوں کا بہت خیال رکھتا تھا،میرے بھائی نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی اور اپنا سر نہیں جھکایا۔

نائیک ظفر اقبال شہید کی بیوہ نے کہا کہ ظفر اقبال جب چھٹی پر گھر آتے تھے تو سارا وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارتے تھے،میں اور بچے ہر وقت ظفر کو یاد کرتے ہیں،میرے شوہر ہر عید گھر پر گزارتے تھے،مجھے اپنے شوہر کی شہادت پر بہت فخر ہے،میرے شوہر کو فوج میں بھرتی ہونے اور شہید ہونے کا بہت شوق تھا۔

نائیک ظفر اقبال شہید کی بیوہ نے مزید کہا کہ صبح کے وقت ہمیں کال موصول ہوئی کہ میرے شوہر شہید ہو گئے ہیں،میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بڑا ہو کر فوج میں بھرتی ہو اگر میرا بیٹا بھی ملک کے لیے شہید ہو گیا تو یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہوگی۔

نائیک ظفر اقبال شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ جب بھائی کی شہادت کا پتہ چلا تو ہمیں بہت صدمہ ہوا،میرا بھائی بالکل میرے دوست کی طرح تھا اور ہمیں بہت عزیز تھا،ہمیں بھائی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے،میرے بھائی نے انتہائی دلیری اور بہادری سے لڑ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، بھائی نے ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی کی دی جس پر ہمیں بہت فخر ہے،نائیک ظفر اقبال کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

Watch Live Public News