جارجیا: قانون سازی کیخلاف احتجاج، شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ 

جارجیا: قانون سازی کیخلاف احتجاج، شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ 
کیپشن: Georgia: Protest against legislation, participants surround Parliament House

ویب ڈیسک: آزادی اظہار رائے اور میڈیا کیخلاف مسودہ قانون کیخلاف ہزاروں جارجیئن باشندے دارالحکومت تبلیسی کی سڑکوں پر نکل آئے۔ قانون کا مقصد غیرملکی فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں کو کنٹرول کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مسودہ قانون حکمران جماعت نے پیش کیا تھا۔ اس کی منظوری کی صورت میں اپنی 20 فیصد سے زیادہ فنڈنگ بیرون ملک سے وصول کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ خود کو غیر ملکی ادارے کے ایجنٹوں کے طور پر رجسٹر کروائیں۔ 

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ قانون روسی قانون سے ملتا جلتا ہے جسے حکومت ان تنظیموں اور ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے جو حکومت کو ناموافق لگیں۔ 

جارجیا کی سیکیورٹی فورسز نے آج علی الصبح ہی تبلیسی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کنٹرول سنبھال لیا تھا جبکہ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے آگئیں۔ کچھ شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مظاہرین کی کوشش ناکام بنا دی۔

اس مسودہ قانون پر جلد رائے دہی کی توقع ہے۔ جس کے خلاف ہزاروں افراد نے تلبیسی میں احتجاجی ریلی نکالی۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ آزاد اور جمہوری جارجیا کو اس قسم کے مسودہ قانون کی ضرورت نہیں۔

Watch Live Public News