ہانیہ عامر کا عائزہ خان کو سرپرائز، انسٹاگرام پر فالوورز کس کے زیادہ؟

ہانیہ عامر کا عائزہ خان کو سرپرائز، انسٹاگرام پر فالوورز کس کے زیادہ؟
کیپشن: Hania Aamir & Ayeza Khan's followers
سورس: instagram

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کو ہانیہ عامر نے سخت ٹکر دے کر ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ انسٹاگرام پراس وقت کس کے فالوورز زیادہ ہیں؟

پاکستان کے مشہور ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان کو اب تک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی حامل اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

عائزہ خان کے موجودہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 13 اعشاریہ 9 ملین ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، اس کی خاص وجہ عائزہ خان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متحرک رہنا ہے۔

اداکارہ مختلف برانڈ فوٹوشوٹس، اپنے پراجیکٹس کی ان دیکھی تصاویر، ٹیزر اور ٹریلر کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی خوب پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پذیرائی ملتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہی فیمس ایکٹرس ہانیہ عامر  نے بڑی چھلانگ مارتے ہوئے ایک ہی ماہ میں تقریباً 40 لاکھ نئے فالوورز حاصل کرلئے ہیں اور 13 اعشاریہ 9 ملین فالوورز کیساتھ عائزہ خان کے برابر پہنچ گئی ہیں۔

اس وقت دونوں کے فالوورز کا موازنہ کیا جائے تو عائزہ خان اور ہانیہ عامر کے فالوورز کی تعداد میں تقریباً 89 ہزار 477 کا غیر معمولی فرق ہے۔

Watch Live Public News