ویب ڈیسک: تھانہ احمد نگر کے علاقے کلاسکے میں طلباء کا رکشہ نالے میں جا گرا۔ احمد علی نامی 13 سالہ طالب علم جاں بحق جبکہ دیگر 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بچے بینائی سے محروم اور حفاظ کرام ہیں۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے علاقے کلاسکے میں مدرسہ کے بچوں کا رکشہ نالے میں جا گرا۔ حادثہ کے باعث احمد علی نامی طالب علم جاں بحق جبکہ دیگر 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں اور لاش کو برساتی نالے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت فیصل منیر، عبداللہ اعظم، عدیل اور عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچے حافظ قرآن، بینائی سے محروم ہیں اور قریبی قصبہ میں قرآن خوانی کے لیے جا رہے تھے۔