'غلطی کی گنجائش نہیں30نومبر تک آر یاپارہوجائےگا'

'غلطی کی گنجائش نہیں30نومبر تک آر یاپارہوجائےگا'
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فاصلےاتنےبڑھ گئےہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں30نومبر تک آر یاپارہوجائےگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بےاختیاروزیراعظم6ماہ میں5بارفیصلہ لینےلندن جاتےہیں۔گیلپ کےمطابق88فیصدبزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سےنالاں ہےسیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔بےیقینی کےبادل منڈلارہےہیںIMFہاتھ نہیں پکڑارہی۔فاصلےاتنےبڑھ گئےہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں30نومبر تک آر یاپارہوجائےگا۔ شیخ رشید نے لکھا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہےہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔