ورلڈ کپ فائنل : اہم مرحلے میں شاہین انجری کے باعث اوور مکمل نہ کرسکے

ورلڈ کپ فائنل : اہم مرحلے میں شاہین انجری کے باعث اوور مکمل نہ کرسکے
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے۔ ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے۔ پاکستانی پیسر شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔ دوران میچ کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلیلنڈ پاکستان کو شکست دیکر نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔