'پاکستانی ٹیم نے بہادری سے مقابلہ کیا، شاندار باؤلنگ پرفارمنس دی'

'پاکستانی ٹیم نے بہادری سے مقابلہ کیا، شاندار باؤلنگ پرفارمنس دی'
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے قومی ٹیم کے لئے کہا کہ انہوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ وزیراعظم نے لکھا کہ شاندار باؤلنگ پرفارمنس دی گئی لیکن انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں جگہ بنانے پر ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلیلنڈ پاکستان کو شکست دیکر نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔