نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلو م سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلو م سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) ترجمان کے مطابق  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے   امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار  نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ان کے دفتر میں استقبال کیا،  دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News