فیصل آباد : (پبلک نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف بڑی کارروائی، بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم شاہد اقبال گرفتار ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم شاہد اقبال کے خلاف دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ملزم شاہد غیراخلاقی ویڈیوز ڈارک ویب سائٹس کو فروخت کرنے کا دھندا کرتا تھا ۔ انٹرپول سے اطلاعات کی فراہمی پر کارروائی کی گئی ۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہد نے نازیبا مواد کی تیاری کے لئے پروڈکشن ہاؤس بنا رکھا تھا ۔ ملزم شاہد کے قبضے سے دو بچے بھی بازیاب کروائے گئے ۔ متاثرہ بچوں نے ملزم کی شناخت کر کے زیادتی کی تصدیق کی ۔