تاجر سے 1 کروڑ کا بھتہ طلب کرنیوالا ملزم گرفتار

تاجر سے 1 کروڑ کا بھتہ طلب کرنیوالا ملزم گرفتار
کراچی ( پبلک نیوز) تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار۔ ایس آئی یو پولیس نے تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چائے کی پتی کے تاجر کو دھمکی آمیز خط دیا تھا۔ ایس آئی یو پولیس نے منظور کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ تاجر سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نےچائے کی پتی کے تاجر کو دھمکی آمیزخط دیا تھا۔ خط کے ساتھ ملزم نے دو گولیاں بھی دی تھیں۔ ملزم متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ دو روز قبل کراچی میں چائے پتی کمپنی کے مالک کوایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔ بھتے کی پرچی کوریئر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔ فیروزآباد تھانے میں مدعی ثقلین کی جانب سے بھتے کی پرچی پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ مدعی ثقلین کا کہنا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے چوکیدار کو لفافہ دیا۔ لفافے میں 2 گولیاں اور دھمکی آمیز خط بھی موجود تھا۔ خط میں میری کراچی اور اسلام آباد کی تفصیل موجود تھی ۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔