وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کے تحت شرائط میں نرمی پر گفتگو بھی متوقع ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام سے ملاقات میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، سیکرٹری خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی مالیاتی اداروں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کریں گے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے درکار مالی ضروریات پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ دورہ امریکا کے دوران اسحاق ڈار کی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔