حمزہ علی عباسی نے ’مولا جٹ‘کے پریمیئر میں شرکت نہیں کی

حمزہ علی عباسی نے ’مولا جٹ‘کے پریمیئر میں شرکت نہیں کی
پاکستان کی سب سے بڑی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ طویل انتظار کے بعد دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم کے رنگا رنگ پریمئیر کا انعقاد لاہور کے کیو سنیما میں ہوا، جہاں پر نامور اداکاروں اور فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔
البتہ فلم میں مولا جٹ کے حریف نوری نتھ کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی پریمیئر میں نظر نہیں آئے اور پریمیئر میں عدم شرکت کی وجہ انہوں نے خود ہی بتا دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وہ شدید بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پریمئیر میں شریک نہیں ہوسکے لیکن ان کی نیک تمنائیں سب کے ساتھ ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، گوہر رشید، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور دیگر شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔