کراچی : انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تمام گروپس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آرٹس و کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج جاری کیےہیں۔ میڈیکل گروپ کی تینوں پوزیشنیں طالبات، انجینئرنگ گروپ کی پہلے دو پزیشن طلبہ نے حاصل کی۔ انٹر بورڈ کراچی نے سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2023کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ سائنس پری میڈیکل میں طالبہ یسریٰ اعجاز نے پہلی، قرۃ العین نے دوسری، افشاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔