چاغی: نجی کمپنی کے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا

چاغی: نجی کمپنی کے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا
چاغی (ویب ڈیسک) سیندک کے مقام پر ایم سی سی ریسورس ڈویلپمنٹ لمیٹڈ ( ایم آر ڈی ایل) کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افتتاح کے موقع پر آزمائشی طور پر جہاز کی ایک کامیاب لینڈنگ بھی کرائی گئی۔ افتتاحی لینڈنگ کے لیے اتارے جانے والے طیارہ میں ڈسٹرکٹ منیجر کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) کے دیگر افسران بھی سوار تھے۔ ایم آر ڈی ایل کے سربراہ مسٹر زانگ کی جانب سے پی آئی اے عملہ کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، اور پاک فوج کی تمام تر کوششیں تھیں جن کی وجہ سے یہ کام ممکن ہو سکا۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑک ایئرپورٹ سے 15 ستمبر سے چینی شہریوں کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔