سوات: میٹر ریڈرز کی کمی سے اووربلنگ، شہریوں سراپا احتجاج

سوات: میٹر ریڈرز کی کمی سے اووربلنگ، شہریوں سراپا احتجاج
سوات ( پبلک نیوز) عوام پیسکو سے پریشان، بھاری بلوں سے گھریلو صارفین کو بد حال کر دیا گیا۔ لاکھوں روپے کے بل جمع کرانے کے لیے پیسے کہاں سے لائیں۔ مساجد کو بھی معاف نہیں کیا گیا، اوور بلکنگ کے خلاف عوام کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے بل زیادہ بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ آج کے احتجاج کا مقصد اوور بلنگ کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ سال میں ایک دفعہ میٹر ریڈر آتا ہے جس کی وجہ سے ایک سال کے یونٹ اکھٹے ڈالتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نہ اہلی کے باعث بل لاکھوں میں آتے ہیں۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میٹر ریڈر کو ہر ماہ میں ریڈنگ لینے کا پابند کریں۔ میٹر ریڈرز مہینوں مہینوں میٹرز چیک نہیں کرتے اور اپنی مرضی پر لوگوں کو بل بھیجتے ہیں۔ اس حوالے سے واپڈا کے ذمہ دار آفیسر نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ سٹاف کی بہت زیادہ کمی ہے۔ اگر میں میٹر ریڈر کی بات کرلوں تو میرے ڈویژن میں 9 سب ڈویژن ہیں اور ان میں 189 میٹر ریڈر کی ضرورت ہے لیکن ہمارے ساتھ صرف 53 میٹر ریڈر ہیں۔ واپڈا میں میٹر ریڈرز کی کمی کی وجہ سے بروقت ریڈنگ نہیں لی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق اگر حکومت محکمہ واپڈا میں میٹر ریڈر کیلئے بھرتیاں شروع کرے اور ہر ماہ میں میٹر کی ریڈنگ لی جائے تو اس طرح کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔