کراچی ( پبلک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا۔ چار ماہ میں ڈالر 15 روپے 82 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 168.02 سے بڑھ کر 168.10 روپے پر بند ہوا۔ چار ماہ میں ڈالر 152.28 روپے سے بڑھ کر 168.10 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ یہ اضافہ 15 روپے اور 82 پیسے بنتا ہے۔ دریں اثنا انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگاہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 سال کی بلند سطح 169 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے کمی کے بعد 199 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگاہوکر سال کی بلند سطح 234 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 25 پیسے مہنگاہوکرایک سال کی بلند سطح 46.45 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 25 پیسے مہنگاہوکر ایک سال کی بلند سطح 45 روپے کا ہوگیا۔