ڈاکٹر عبدالقدیر بمقابلہ عمر شریف: حکومت کہاں ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر بمقابلہ عمر شریف: حکومت کہاں ہے؟
ویب ڈیسک: پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم یا کسی بھی کابینہ رکن نے خیریت دریافت نہیں کی۔ محسن پاکستان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دو وفاقی وزرا پاکستان کے لیجنڈ اداکار کی عیادت کے لیے کراچی میں نجی ہسپتال پہنچے۔ جہاں پر ان کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی کہا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نہایت افسوس کے ساتھ کہا کہ عیادت تو دور کی بات کسی بھی سرکاری عہدیدار نے فون تک نہیں کیا۔ مجھے بہت مایوسی ہوئی کہ وزیر اعظم یا کابینہ ارکان کی جانب سے خیریت تک دریافت نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد محسن پاکستان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کی موت کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم وہ حیات ہیں اور زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کو علاج کی غرض سے امریکہ لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔