بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اگست کے دوران ترسیلات زر 2.7 ارب ڈالر رہیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اگست کے دوران ترسیلات زر 2.7 ارب ڈالر رہیں
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےاگست 2022ء میں 2.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان ارسال کی ہیں ۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022 کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.7 ارب ڈالر کی رقم اپنے ملک ارسال کی ۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادپر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 691.8 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے 531.4 ملین ڈالر ،برطانیہ سے 369.7 ملین ڈالر اور امریکا سے 294.4 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔