اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیدیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیدیا
کیپشن: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیدیا

ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائےگا،اس حوالے سےاسپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا۔

ہر گرفتار رکن کا اپنا لاج اس کے لیے سب جیل ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

روایت ہے کہ گرفتار اراکین جن کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں ان کے لاجز کو سب جیل قرار دیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News