شہری سے 1 لاکھ لوٹنے والے ملزمان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

 شہری سے 1 لاکھ لوٹنے والے ملزمان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک:کراچی میں  بوٹ بیسن کے علاقے دعا ہوٹل بلاول ہاؤس کے قریب ملزمان کی شہری سے واردات ، پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق شہری سے اسلحہ کے زور پر ملزمان ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، شہری بینک سے ایک لاکھ روپے کیش لے کر نکلا تھا  کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو لوٹا ، شہری نے ملزمان کا موٹر سائیکل پر پیچھا کیا اور 15 پر اطلاع دی ۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا ،مین خیابان ساحل فٹبال گراؤنڈ کے قریب مقابلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا ہوا ایک لاکھ کیش برآمد کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، فرار ہونے والے ملزم کا تعاقب جاری ہے۔

Watch Live Public News