ایف آئی اےکی کارروائی، غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنےوالے 2 ملزم گرفتار

ایف آئی اےکی کارروائی، غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنےوالے 2 ملزم گرفتار
کیپشن: ایف آئی اےکی کارروائی، غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنےوالے 2 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت نے غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے والے  2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے قابل اعتراض مواد وائرل کیا،ملزمان متاثرہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں لطیف علی اور جنید سرفراز شامل ہیں جبکہ ملزمان کو تحصیل یاسین، ضلع غذر سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے،ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں،ملزمان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

Watch Live Public News