چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کیخلاف گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل

چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کیخلاف گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پریزائڈنگ آفیسر کو صدر پاکستان نے چیرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے نوٹیفائی کیا، آرٹیکل 69 سے پہلے آرٹیکل 10 کا عدالت کو بتانا چاہتا ہوں، یہ معاملہ اسمبلی کی کارروائی سے متعلق نہیں چیرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق ہے، چیرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے کوئی مخصوص قانون نہیں ہے، ہم نے پارلیمنٹ کی کسی کارروائی کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا۔

فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم نے صرف چیرمین سینیٹ کے الیکشن کو چیلنج کیا ہے، قانون کے مطابق پریزائڈنگ آفیسر ووٹ نہیں دے سکتا مگر یہاں پر ووٹ دیا گیا،7 مسترد ووٹوں پر سوال کیا گیا اور پریزائڈنگ آفیسر نے جواب دیا کہ آپ عدالت جائیں، میں یوسف رضا گیلانی کا پولنگ ایجنٹ تھا۔

عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی اپیل سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف اپیل پر نوٹس بھی جاری کر دیے۔ عدالت نے بعدازاں کیس کی سماعت 27 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔