بھکاریوں سے بھی رشوت لیے جانے کا انکشاف

بھکاریوں سے بھی رشوت لیے جانے کا انکشاف
لاہور: ماہ رمضان کی آمد پر شہر میں بھکاریوں کی بھیڑ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔بھکاریوں کی جانب سے پکڑنے جانے کے بعد رشوت دے کر رہا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھکاریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پکڑنے والی ٹیموں نے رہائی کے ریٹ طے کر رکھے ہیں، 2 ہزار سے ڈھائی ہزار روپے تک رشوت لی جاتی ہے۔ بھکاری خاتون نے الزام لگایا کہ پہلے سٹامپ پیپر پر بھیک نہ ماننگنے کی گارنٹی لی جاتی تھی اب قیمت وصول کرتے ہیں، خاتون نے کہا مختلف علاقوں کے ٹھیکے دار ہیں جو بھکاریوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔انکشاف سامنے آیا ہے کہ شہر کے مختلف چوراہوں پر بھیک مانگنے کے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔