10 مئی تک مردم شماری کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم

10 مئی تک مردم شماری کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم

کراچی (پبلک نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے نتائج اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیوایم کی درخواست پر سماعت، نمائندہ ادارہ شماریات نے عدالت کو بتایا کہ 12 اپریل کو سی سی آئی نے مردم شماری کے نتائج منظوری دے دی ہے۔ حکام سی سی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ نوٹفیکشن جاری ہونے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ایک چھوٹا سا معاملہ تھا سی سی آئی فیصلہ نہیں کرسکا۔ 2017 میں مردم شماری ہوئی تھی 2021 تک نتائج کا اعلان نہیں ہوا۔ عدالت نے ادارہ شماریات کی عبوری رپورٹ واپس کردی۔ جب حتمی رپورٹ منظور ہوجائے وہی عدالت میں پیش کی جائے۔

10 مئی تک مردم شماری کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے کہ مردم شماری کے نتائج سامنے آنے کے بعد بلدیاتی حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت چار ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔