تیسرا ٹی 20 پاکستان نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف گرین شرٹس کی یہ تاریخ ساز جیت ہے۔
میزبان ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 204 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کے مرکرام نے 63، میلان نے 55 اور ڈیوسن نے 34 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
جواب میں پاکستان نے یہ ہدف 9 وکٹوں سے حاصل کر لیا۔ اس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ان کے ساتھ محمد رضوان نے شراکت داری نبھائی۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 197 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے 59 گیندیں کھیل کر 122 رنز کی مثالی اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ دوسری جانب کھیلتے ہوئے محمد رضوان نے 47 گیندیں کھیل کر 73 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنا ہدف 18 ویں اوور ایک وکٹ کے نقصان سے حاصل کر لیا۔