وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نےمستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا استعفیٰ بجھوا دیا ہے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے تمام حقائق سے عمران خان کو گزشتہ روز ملاقات میں آگاہ کر دیا تھا، وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف سازش اور مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پیغام میں کہا ہے کہ وزارت عظمی آپ کی امانت تھی آج واپس کر رہا ہوں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی گئی تھی، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم پر 25 ارکان کے دستخط تھے۔ تحریک عدم اعتماد اکبر ابراہیم اور وزیرمالیات ماجد خان نے جمع کرائی جبکہ متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیاگیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔