اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس جمہوریت کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، جمہوریت اور آئین و قانون کی پاسداری کرنا نہ صرف اداروں بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ بلاول بھٹو نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت،جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے ، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا۔