سپریم کورٹ کا اسٹیٹ بنک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا اسٹیٹ بنک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بنک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز دینے معذوری ظاہر کرنے پر احکامات دیے گئے، سٹیٹ بنک کو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز سے 21 ارب روپے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے فنڈز سے متعلق پیر تک رپورٹ مانگ لی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے ، اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ کو 21 ارب روپے دے، وزارت خزانہ الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرئے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک حکام نے سپریم کورٹ سے حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے سماعت میں فنڈز فراہمی سے متعلق انکار نہیں کیا گیا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سکیورٹی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ، وزارت خزانہ حکام نے خراب معاشی حالات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا . ذرائع وزارت خزانہ حکام نے ک کہا کہ قرضے زیادہ ہیں فنڈز فراہمی میں مشکلات آسکتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔