افغان صدر مستعفی ہو کر بیرون ملک جانیوالے ہیں: بھارتی میڈیا

افغان صدر مستعفی ہو کر بیرون ملک جانیوالے ہیں: بھارتی میڈیا
ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی اس مستعفی ہو کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ دعویٰ بھارتی نشریاتی ادارے نیوز 18 نے کیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اشرف غنی نے ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد کسی بھی تیسرے ملک منتقل ہوں گے۔ نیوز18 کے مطابق یہ انکشاف افغان صدر کے ایک اہم اور قریبی ساتھی نے کیا ہے۔ نام ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر اس نے بتایا ہے کہ اشرف غنی جلد اپنے استعفیٰ سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ طالبان کی پیشقدمی جاری ہے۔ جنگجو افغانستان کے دارالحکومت کابل اور امریکہ سفارت خانہ سے صرف 50 کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔ ایسے وقت میں افغان صدر کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔