کراچی: بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب دھماکہ، 10افرادجاں بحق

کراچی: بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب دھماکہ، 10افرادجاں بحق
کراچی ( پبلک نیوز) بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب دستی بم دھماکہ، شہزور گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری موقع پر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ سواتی فیملی شادی سے واپس جا رہی تھی۔ شہزور میں 20 سے 25 افراد بٹھائے گئے۔ خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔ بلدیہ مواچھ موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار پیچھے آئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔ ملزمان کی جانب سے دھماکا خیز ٹائپ کی چیز پھینکی گئی۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ عینی شاہدین نے سلینڈر کی اطلاع دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مواچھ گوٹھ کے قریب گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کیماڑی اور ضلع غربی کی قریبی اسپتالوں میں زخمیوں کو فوری منتقل کیا جائے۔ انھوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ٹرانسپورٹ سے گاڑی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔