قومی اسمبلی میں قائد اعظم کا تاریخی پورٹریٹ آویزاں

قومی اسمبلی میں قائد اعظم کا تاریخی پورٹریٹ آویزاں
اسلام آباد: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کا 35 سال پہلے بنایا گیا تاریخی پورٹریٹ قومی اسمبلی ہال میں آویزاں کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں ہاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کی تقریب قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی کی گئی۔قائد اعظم کا پورٹریٹ بنانے والے مصور سعید اختر کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔قائد اعظم کے تاریخی پورٹریٹ کی رونمائی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ پاکستان کی تاریخی تصاویر پر مبنی فوٹو گیلری کا دورہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں آتش بازی بھی کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔