پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا
لاہور: (ویب ڈیسک )پاکستان کے76 ویں یوم آزادی پر سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا۔ پاکستان کی یوم آزادی پر ہر سال گوگل ایک منفرد اور نیا ڈوڈل پیش کرتا ہے ،اس بار بھی ایسا ہی کیا گیا ہے گوگل نے اپنے نئے ڈوڈل میں دریائے سندھ کی’بلائنڈ ڈولفن‘ کو دکھایا ہے جبکہ ڈوڈل کے نچلے حصے پر سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔ 'یہ ڈولفن ختم ہو جانے کے خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں 'بھولن' بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے ساحلوں پر خاص طور پر دیکھنے کو ملتی ہے‘۔ اگر اس ڈوڈل پر ماؤس سے کلک کریں تو جشن آزادی کی مناسبت سے اسکرین پر آتش بازی ہوتی نظر آئی گی اور پاکستان کا جھنڈا بھی بنے گا۔ واضح رہے کہ یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز پیش کرتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔