واٹس ایپ نے ویب ورژن میں 'سکرین لاک' نامی فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے ویب ورژن میں 'سکرین لاک' نامی فیچر متعارف کرادیا
لاہور: (ویب ڈیسک ) واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن میں 'سکرین لاک ' نامی فیچر متعارف کرادیا ہے۔فی الحال یہ نیا فیچر ابھی واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹس کو پاس ورڈ سے لاک کرنے کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ پرائیویسی کو زیادہ تحفظ مل سکے۔ اس حوالے سے WABetaInfo کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت یہ نیا فیچر واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس آپشن کو استعمال کرنے کیلئے ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں جانا ہوگا، وہاں آپکو اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا۔اس آپشن کو ایکٹیو کرنے سے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔ اگر کوئی شخص پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے بعد پاس ورڈ کو بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہو کر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2022 میں واٹس ایپ ویب کے لیے اس فیچر کی تیاری کا اعلان کیا گیا تھا۔ کئی مہینوں تک کمپنی کے اندر اس فیچر کی آزمائش کی گئی اور پھر جاکر اسے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔