ویب ڈیسک: اتر پردیش کے بلند شہر میں ایک 57 سالہ سرکاری اہلکار کو 6 سالہ دلت لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور پھر بکری کے ساتھ حیوانیت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین کے اہل خانہ نے بتایا کہ یہ شخص سرکاری کام کے لیے اکثر گاؤں آیا کرتا تھا اوراس مرتبہ جب وہ ان کے گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ لڑکی ایک پڑوسی کے بچے کے ساتھ صحن میں کھیل رہی تھی اور کوئی بالغ موجود نہیں تھا۔
عصمت دری کے ساتھ ساتھ حیوانیت کو پڑوسی کے بچے نے ریکارڈ کیا، جس کی عمر لڑکی کے برابر ہے۔
حکام نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس گھناؤنے جرم کا نوٹس لیا ہے، اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور ریاستی حکومت نے لڑکی کے خاندان کو 8.25 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔